GB JOBs PORTAL (EVERY JOBS HERE)

 




China grants Rs 54 lakh Scholarship for KIU students ||چین نے کے آئی یو طلباء کیلئے 54 لاکھ روپیے سکالرشپ گرانٹ کر دی


(جی بی جاب نیوز کارنر) پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے نے چین پاکستان دوستی کے تحت قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی کے طلباء کے لیے 54 لاکھ روپے اسکالر شپ گرانٹ دے دی ۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق گرانٹ چائنہ ایمبیسی اسلام آباد میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور چائینز ایمبیسی کی ڈپٹی چیف کے مابین ہونے والے ملاقات کےدوران دیا گیا۔ 

گرانٹ XX ایمبیسیڈرل میرٹ کم نیڈ ا سکالرشپ کے تحت دیا گیا ہے ۔ جو قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی کے 130 لائق مگر ضرورت مند طلباء کی اعلی تعلیم کے لیے استعمال میں لایا جائیگا۔ 130 طلبا میں ایم ایس کے 30 ، مین کیمپس کے تقریبا 50 ، دیامر کیمپس کے تقریبا 20 ،غذر کے تقریبا 5 1 اور ہنزہ کیمپس کے تقریباً 15 طلبا کو فی سٹوڈنٹ 40 یبزار اسکالر شپ کے مد میں ادا کیا جاۓگا۔ قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس تعاون پر پاکستان میں چین کے سفیر کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یقینا میراس سکالرشپ  سے اعلی تعلیم یافتہ اور ہنر مند طلبا پیدا ہو نگے ۔ جو معاشرے کی مثبت ترقی میں کردار ادا کرینگے ۔ اور یہ تعاون طلبا ، یونیورسٹی اور علاقے کے لیے انتہائی قابل قدر ہے ۔


ملاقات میں وائس چانسلر نے قراقرم یو نیورسٹی میں قائم چائنہ سٹیڈی سنٹر کے بارے میں بھی ڈپٹی چیف کو آ گاہ کیا۔ جس پر چائنہ سفارت خانے کے حکام نے گہری دلچسپی لی ۔ اور اس ضمن میں سنٹر کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وائس چانسلر نے ملاقات میں تفصیل سے پاک چائنہ دوستی کو مزید مستحکم بنانے اور سی پیک کے حوالے سے گلگت بلتستان کے لوگوں کے اندر در کا تعلیمی و ہنری صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے بات کیا۔ اس کے علاؤہ وائس چانسلر نے جامعہ قراقرم کی جانب سے چین سے اعلی تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے ساتھ کئے جانے والے تحقیق کا جائزہ بھی نہیں کیا۔ پارہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں تعینات چائنہ کے سفیر نونگ رونگ سے قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ملاقات بھی کیا تھا۔

Join Our Whatapps Group for

Jobs
Scholarships
Internships
Courses




Post a Comment

0 Comments