GB JOBs PORTAL (EVERY JOBS HERE)

 




اے سی چلانے والوں کی وہ غلطی جس سے بجلی کے بل میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو جاتا ہے//The mistake of AC operators which increases the electricity bill by thousands of rupees

 

The mistake of AC operators which increases the electricity bill by thousands of rupees

اے سی ہماری زندگی کی بنیادی ضرورت ہے کیوںکہ گرمی کا جن بے قابو ہے اور کراچی والوں کے لئے تو بہت مشکل امتحان ہے لیکن اس گرمی سے بچنے کے لئے کم و بیش ایک کثیر طبقہ اے سی کی سہولت استعمال کرتا ہے۔

مگر ا اے سی س سے بجلی کے بل میں اضافہ ہو جاتا ہے، اور جب بل آتا ہے تو انسان سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ اتنا بل کہاں سے ادا کریں گے، اتنی بجلی تو ہم نے استعمال بھی نہیں کی ہے۔

برقی چیزوں کا استعمال اگر سنبھال کر کیا جائے تو یقیناً آپ بجلی کے زیادہ خرچے سے بچ سکتے ہیں۔

اے سی کو مسلسل چلایا جائے تو یہ جلدی ہی خراب ہونے لگتا ہے اور اس کی تار کمزور پڑتی ہیں جس سے یونٹس زیادہ خرچ ہوتے ہیں، ہر تین ماہ میں ایک بار اے سی کے فلٹرز کو بدلوائیں تاکہ فلٹرز گندے نہ ہوں یا کوائل کو نقصان نہ پہنچے۔

ایک گندہ فلٹر اے سی کے بل میں 5 سے 15 فیصد تک اضافہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے جس سے بڑا نقصان ہوسکتا ہے، سال میں ایک بار اے سی کی سروس کروائیں تاکہ اے سی یونٹ کے کوائل اور فنز کی صفائی کی جاسکتی ہے۔

اے سی کے درجہ حرارت میں ایک ڈگری اضافے سے بجلی کے بل میں 3 فیصد کمی لائی جاسکتی ہے، لیکن ایک ہفتے میں صرف ایک ڈگری ہی بڑھائی جائے۔

عام صارفین کو چاہیئے کہ وہ سیلنف فین یا ٹھنڈے ہوا کے ائیر کولر کا بھی استعمال کریں تاکہ بل میں بھی کچھ بچت کی جاسکے اور گرمی سے جان بھی چھڑائی جا سکے۔

تھرمواسٹیٹ کے قریب لیمپس یا سورج کی روشنی دن میں زیادہ وقت رکھنا ایئرکنڈیشنر کو نقصان پہنچا سکتا ہے، لہٰذا اس بات کا خاص خیال رکھیں۔

اے سی وینٹس کو فرنیچر یا پردوں کے پیچھے نہ کریں بلکہ جب اے سی چلائیں تو بردے سمیٹ دیں تاکہ ہوا زیادہ لگ سکے اور آپ کچھ دیر میں کمرے کو ٹھنڈا کر کے اے سی بند کردیں اور بجلی کا بل بچائیں۔

کمروں میں موجود چھوٹی کھڑکیوں کی صفائی بھی کریں اور کم گرمی لگنے پر ان کا استعمال کریں، جو لوگ ایسا نہیں کرتے وہ قدرتی ہوا کو چھوڑ کر مصنوعی ہوا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کو پھیپھڑوں کی تکلیف بھی وہ سکتی ہے۔

سورج کی تیز روشننی اے سی سسٹم کو خراب کرسکتی ہے، اس لئے کھڑکی کے آگے یا مناسب انتظام رکھیں کہ اے سی پر سورج کی تیز روشنی نہ لگے، ایسے بجلی کے اضافی یونٹس جلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔


Post a Comment

2 Comments


  1. Watch All Pinoy Tv Shows pinoy tambayan Show Pinoy Hd Replay Shows For Free .

    ReplyDelete
  2. Watch All Pinoy Tv Shows pinoy tamabyan Show Pinoy Hd Replay Shows For Free .

    ReplyDelete