GB JOBs PORTAL (EVERY JOBS HERE)

 




Advertisement for Recruitment Constables Band Cadre (Brass / Pipe Band) Gilgit Baltistan Police


 گلگت بلتستان کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں سے گلگت بلتستان پولیس کے( براس/ پائپ بینڈ میں کانسٹبلان کے مخصوص خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے مجوزہ فارم پر درخواستیں مطلوب ہیں ۔

JOB DETAILS:

Depart                  : GB Police
Sector                  : Govt
Job Type               : Permanent
DEMOCILE            : Open Merit,
Education            :  Primary
Job Posted           : 06-Apr-2022
Newspaper          : Daily K-2
Last Date             : 20-Apr-2022

Join Our Whatapps Group

اہلیت برائے امیدواروں

آپلائی کیسے کریں؟

   1- خواہشمند امیدوار درخواست فارم متعلقہ ایس پی آفس سے بعوض مبلغ 100 روپے پروسیسنگ فیس حاصل کر سکتے ہیں ۔ مذکورہ رقم امیدواروں کی بہبود ( اسٹیشنری وغیرہ ) پر خرچ کی جاۓ گی ۔ 
   2- درخواست فارم پر کر کے دی گئی میعاد کے اندر کا ٹڈانٹ پولیس ٹرینگ کالج سکوار گلگت کے دفتر میں جمع کرائیں ۔
   3- بھرتی کے خواہشمند امیدواروں کیلئے لازم ہے کہ بھرتی کے تمام مراحل کے دوران اصل قومی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ، براس بینڈ اور پائپ بینڈ کے تجربے کی اصل اسناد ہمراہ لائیں ۔ 
   4- امیدواروں کا مندرجہ ذیل معیار پر پورا اترنا لازمی ہے۔

ہدایات:

• پرشدہ فارم کے ساتھ تصدیق شدہ اسناد کی کاپی کمانڈنٹ پولیس ٹرینگ کالج سکوار کے آفس میں مورخہ 20 اپریل 2022 تک جمع کیا جاسکتا ہے۔ 
• بھرتی شیڈول کے متعلق معلومات تمام اضلاع کے ایس پی آفس سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ 
• امیدواروں کو قد تعلیم اور عمر وغیرہ میں کوئی رعایت نہیں دی جائیگی ۔ 
• سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازم درخواست فارم محکمانہ توسط سے جمع کرا سکتے ہیں ۔ 
• سابقہ آرمی کے افراد کو ترجیح دی جائے گی جو آرمی ہیڈ کا تجربہ رکھتے ہوں ۔ 
• فوج سے ریٹائرڈ امیدواروں کیلئے فوج کی مدت ملازمت منہا کر کے بقایا عمر 22 سال یا اس سے کم ہونی چاہئے نیز موجود و عمر 40 سال سے زیادہ نہ ہو جبکہ تاریخ ریٹائرمنٹ سے مدت 2 سال سے زیادہ نہ ہو۔
• وہ اہلکار جولی بنیاد پر یا کسی بھی انضباطی کارروائی کی وجہ سے فوج سے براخاست ہوئے ہوں ، درخواست دینے کے اہل نہیں ہونگے ۔

نوٹ:

• امیدواروں کے قد کی پیدائش ہوگی ، نیز تحریری امتحان اور انٹرویو لیا جائیگا۔ 
• امیدواروں کو بیان حلفی جمع کرانا ہوگا کہ وہ کی قسم کے مجرمانہ مقدمے میں نامزد، ملوث یا مطلوب نہیں ہیں ۔ اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے سے برخاست کئے گئے ہیں ۔ 
• غلط بیان حلفی جمع کرانے کی صورت میں امید وار کو پولیس بھرتی کیلئے ناہل قرار دیا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ 
• کسی بھی مرحلہ پر امیدوار کی تعلیمی اسناد، ڈومیسائل ،قومی شناختی کارڈ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ براس پائپ بینڈ کی پڑتال کے دوران جعلی یا تصدیق نہ ہونے کی صورت میں امیدوار کی بھرتی منسوخ کر دی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ 
• امیدوار کو انتخاب کے مختلف مراحل میں کئے جانے والے اخراجات کی کوئی ادائیگی نہیں کی جاۓ گی ۔
•  بھرتی کے تمام مراحل میں امیدواروں کیلئے لازمی ہے کہ وہ اصل قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔ 
• کلرفوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی ۔
•  امیدواروں کی عمر کی حد کا تعین درخواست جمع کرنے کی تاریخ سے ہوگا۔ بھرتی کا مرحلہ 25 اپریل سے پی ٹی سی گلگت میں شروع ہوگا ۔ 
• محکمہ ہذا کو اختیار ہوگا کہ وہ اس اشتہار کو جزوی طور پر تبد یل یا منسوخ کر ے ۔

اشتہار:

GB Police Jobs 2022


Post a Comment

0 Comments