فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ ( ایف ۔ڈی۔بی ) ، وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے ماہی پروری کے شعبہ میں ایک ہمہ گیر تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت بڑے ڈیموں اور ہر قسم کے آبی ذخیروں میں کیچ کلچر کے ذریعے ماہی پروری کی تربیت مہیا کی جارہی ہے ۔ تربیت پہلے آئے پہلے پایئے کی بنیاد پر دی جارہی ہے ۔
سہولیات:
تربیت کے دوران رہائش اور خوراک کا انتظام فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے پروجیکٹ کیج کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ کے ذمہ ہوگا۔ تربیت یافتہ افراد گورنمنٹ آف پنجاب کے کیچ کلچر سبسڈی پروگرام سے مالی معاونت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے ۔ حکومت پنجاب مختلف پانیوں میں 5000 کیج یونٹ لگانے کے لئے % 80 سبسڈی دے رہی ہے ۔ اگر آپ بے روز گار ہیں، مچھلی فارمر ہیں یا اس شعبہ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو بہتر بیت آپ کے کاروبار کی کامیابی کی ضمانت بن سکتی ہے ۔ تربیت کے اختتام پر ایک سرٹیفکیٹ دیا جاۓ گا۔ تربیت کے لئے درخواست فارم اور مزید معلومات نیچے دیے گئے پتہ یا ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔شرائط وضوابط:
1۔ اہلیت:خواندہ ہو۔
2۔ تربیتی پروگرام 15 روز پر مشتمل ہوگا۔ پہلی تربیت کا آغاز 29 نومبر 2021 سے ہو رہا ہے اور آئیند ہ 7 ماہ تک ایسے کئی پروگرام منعقد ہونگے۔
0 Comments