GB JOBs PORTAL (EVERY JOBS HERE)

 




Ehsas Rashan Riayat Program Registration|| رجسٹریشن احساس راشن رعایت پروگرام


احساس راشن پورٹل

(gbjob4u)
  ☆ احساس راشن پورٹل مستحقین کو راشن کی تقسیم کے لیے ڈونر تنظیموں کیساتھ منسلک کرنے کے لیے قائم کیا گیا ایک مربوط سٹم ہے ۔اس کا مقصد نجی شعبہ اور ڈونر تنظیموں کی انتہائی ضرورت مند اور پسماندہ افراد تک رسائی آسان بنانا ہے ۔ ہ حکومت پاکستان کا بنیادی کردار اہل مستحقین کا ڈیٹا مہیا کرنا اور ڈونرز کے ساتھ ان کا رابطہ قائم کر وانے تک مرکوز ہے ۔ 
   ☆مستحقین اور ڈونر تظیمیں دونوں پورٹل میں اندراج کیلئے مطلوبہ معلومات فراہم کریں گی۔ اور ڈونرز درج ذیل ویب سائٹ کے ذریعے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں:www.rashan.pass.gov.pk 
   ☆مستحقین کی معلومات کی توثیق کی جاۓ گی اور احساس ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوۓ اہلیت کا تعین کیا جائیگا۔ ڈور تنظیموں کو پروگرام میں شراکت دار بنانے کیلئے مخصوص اہلیت کے معیار کے مطابق جانچا جائے گا ۔    ☆ اعدادوشمار کی راز داری کے معاہدوں کے بعد ڈونرز کو مستحقین کی معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ مستحقین تک راشن پیکٹ یا مساوی نقد رقم کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے ۔
 


 ☆ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ایک خاندان سے ایک فرد اس پروگرام سے مستفید ہو ۔ صارفین تک راشن کی فراہمی کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔

 ☆ نجی شعبہ مستحقین کو راشن یا نقد رقم فراہم کرنے کیلئے نظام قائم کرنے کی ذمہ دار ہوگا ۔ 
 ☆ ڈونرز کو پیرامیٹرز کی ایک فہرست دی جائے گی جس کے مطابق دوان مستحقین کا انتخاب کریں گے جن کی وہ مدد کر سکیں گئے۔ان پیرامیٹرز میں فرد کی رہائش کا علاقہ تحصیل یاضلع ،فرد کی جنس وغیرہ شامل ہیں ۔ 
  ☆احساس راشن پروگرام کے لیے حکومت دو طرح کی تنظیموں کے ساتھ کام کرے گی ؛ کار اور پیٹ تنظیمیں اور غیر منافع بخش تنظیمیں۔ ان تنظیموں کے چناؤ کا معیار ویب سائٹ؛https://rashan.pass.gov.pk پر موجود ہے۔
 ☆ ہم بڑے کار پور بیٹ ڈونرز کے ساتھ کام کا آغاز کر رہے ہیں جن کی سالانہ آمدن 2 بلین روپے ہے اور جو کم از کم 10 ملین روپے کا راشن یا اس کے مساوی کیش ضرورت مندوں میں تقسیم کر سکیں۔ اسی طرح وہ این جی اوز جو وزارت داخلہ اور EDA سے منظور شدہ ہیں اور 10 ملین روپے تک کا عطیہ دے سکتیں ہیں انھیں بھی پروگرام میں شامل کیا جاۓ گا۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار

 ☆ آج سے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت کم آمدنی والے گھرانوں اور کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ برائے رجسٹریشن، صارفین اس لنک پر رجوع کریں۔
‏ ☆ کم آمدنی والےگھرانوں اور چھوٹے  کریانہ کے تاجروں کے اندراج کیلئے احساس راشن پورٹل کا اجراء.ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےخود احساس راشن رجسٹریشن پورٹل پر کریانہ کے پہلےتاجر کا اندراج کیا. رجسٹریشن آن لائن احساس راشن پورٹل کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔.

ابھی رجسٹریشن کریں

⏬⏬



Post a Comment

0 Comments