میڈیا فیلوشپ کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں
قومی کمیشن برائے وقارنسواں (این سی ایس ڈبلیو سینٹر فاریکسیلینس ان جرنلزم ( سی ای جے ) اور اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے ) کے اشتراک سے پہلی قومی میڈ یا فیلوشپ کا اہتمام کر رہا ہے، خواتین کیخلاف تشدد ، کم عمری کی شادی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے موضوعات پر قومی میڈ یا فیلوشپ کیلئے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں ۔صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور انکی صلاحیتوں کونکھارنے کیلئے دس روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے بعد منتخب شدہ ممبران جامع فیلوشپ میں حصہ لیں گے ۔ جس میں خبر میں اور دستاویزی فلمیں تیار کی جائیں گی ، جن کا ایوارڈ کیلئے انتخاب کیا جائے گا۔ اس میں خواتین پر تشدد، اور کم عمری کی شادی کے حوالے سے کام پڑنی پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا فیچرز/سٹوری بھی شامل ہیں۔
فیلوشپ کیلئے اہلیت کا معیار
درج ذیل ہے ڈے سینیر لیول کے صحافی اور دستاویز فلمیں۔
- کم سے کم پانچ سال کا کام کرنے کا تجربہ ہو۔
- کسی بھی میڈیا گروپ (الیکٹرانک یا پرنٹ سے منسلک ہو یا فری لانس۔
- کم از کم تین سال کیلئے اپنا ذاتی چینل ادارہ یا کوئی بھی سوشل میڈ یا پلیٹ فارم چلا رہا ہوا رہی ہو۔
- خواتین سے متعلقہ مسائل ، بالخصوص خواتین پر تشدد پر کام کرنے کا ثابت شدہ ریکارڈ پیش کرنا ہوگا ۔
- فیلوشپ کیلئے پاکستان بھر سے صحافی اور دستاویزی فلمیں بنانے والے حصہ لے سکتے ہیں جن کیلئے خواتین پر تشدد، کم عمری کی شادی کے حوالے سے اپنا کام پرنٹ، ویڈیو، ڈاکومنٹری یا رپورٹس کی صورت میں پیش کرنا لازی ہوگا۔
- اقلیت سے وابستہ صحافیوں اور خواتین کو درخواستیں دینے کیلئے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
- فیلوشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 25اکتوبر 2021 ہے۔ فیلوشپ کے حوالے سے مزید تفصیلات درج ذیل لنکس سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
To apply for internships at CEJ, email your CV at sfabid@iba.edu.pk
Media Fellowship |
0 Comments